Question
In the Hanafi Madhab, should Dua be made after the Eid Salaat, or after the Eid Khutbah?
Answer
The Dua should be made after the Eid Salah, not after the Khutbah.
Checked and Approved By:
Mufti Muhammed Saeed Motara Saheb D.B.
References
اعیدین میں دعا کب ہو ؟ سوال (۱۲۲۷):- کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: عیدین میں دعا نماز کے بعد کی جائے یا خطبہ کے بعد ؟
باسمہ سبحانہ تعالى الجواب وباللہ التوفیق: دعا نماز کے بعد کرنا اولی ہے۔
(امداد الفتاویٰ ۱/ ۶۰۲، احسن الفتاوی ۱۲۵٫۴) ص ۳۶۲
عیدین میں خطبہ کے بعد دعا مانگنا؟ سوال (۱۲۲۸):- کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ : اس کے بعد دعا مانگتے ہیں ، اب سوال یہ ہے کہ خطبہ کے بعد مادری زبان میں خطبہ کا خلاصہ بیان کرنا کیسا ہے ؟ نیز دعا کس وقت مانگنی چاہئے ، آیا نماز کے بعد فوراً یا خطبہ وغیرہ سے فارغ ہونے کے بعد ؟
باسمہ سبحانہ تعالى الجواب وباللہ التوفیق: عیدین میں دعا نماز کے بعد ہونی چاہئے ، خطبہ کے بعد باقاعدہ ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کا سلف سے ثبوت نہیں ہے۔ قالت ام عطیہ: امر نار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان نخر جهن في الفطر والأضحى والعوائق والحيض وذا فن وذوات الخذور، فأما الحيض فيعتزلن الصلاة ويشهدن الخير ودعوة المسلمین۔
(مسلم شریف ا/ ۲۹۰) ص ۳۶۳
خطبہ عید کے بعد دعا کا کیا حکم ہے؟ سوال (۱۲۲۹):- کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: عید کی نماز کے بعد خطبہ کے بعد دعا کا کوئی ثبوت ہے یا نہیں؟
باسمہ سبحانہ تعالى الجواب وباللہ التوفیق: دیگر نمازوں کی طرح عیدین کی نماز کے بعد دعاء کرنا تو مشروع ہے؛ البتہ عیدین کے خطبہ کے بعد دعا مشروع نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی ثبوت ہے۔
(فتاوی دار العلوم ۲۲۵٫۵، احسن الفتاوی ۱۲۵/۴، فتاوی محمودیه ۲/ ۲۹۵-۳۰۷/۲ ، فتاوی رحیمیه ۷۵٫۳) ص ۳۶۴
باسمہ سبحانہ تعالى الجواب وباللہ التوفیق: عیدین میں خطبہ کے اخیر میں دعائیہ کلمات موجود ہیں؛ لہذا خطبہ ختم کرنے کے بعد الگ سے دعا کرنا بے ضرورت ہے اور دورِ نبوت یا دورِ صحابہ اور سلف صالحین سے ثابت نہیں ہے، اور عید کی نماز کے بعد مختصر دعا کا معمول امت میں رہا ہے اور دعاؤں کے قبول ہونے کے اوقات میں نمازوں کے بعد کا وقت بھی شامل ہے ، اس اعتبار سے عید کی نماز کے بعد ہی دعا کرنی چاہئے اور خطبہ کے بعد الگ سے دعا نہیں کرنی چاہئے؛ البتہ نماز کے بعد اتنی لمبی دعانہ ہو کہ لوگ اکتانے لگیں او میں اور نماز اور خطبہ میں لمبا وقفہ ہو جائے؛ بلکہ زیادہ سے زیادہ پانچ چھ منٹ کی دعا کافی ہے۔
کتاب النوازل ص ۳۶۵ ج ۵ ط: دار
الاشاعتس عیدین کے نماز کے بعد دعا (سوال ۲۶۰۵) آنحضرت صلی العلم رت صلی اللهم بعد نماز عیدین دعا مانگتے تھے یا نہیں۔
( الجواب ) عام طور سے نماز کے بعد دعامانگنا وارد ہوا ہے لہذا عیدین کی نماز کے بعد بھی دعا مانگنا مسنون و مستحب ہے۔ فقط۔
ص ۱۴۱ ج ۵
(الجواب ) ہمارے حضرات اکابر مثل حضرت مولانا رشید احمد صاحب گنگوہی قدس سرہ اور حضرت مولانا قاسم صاحب نانوتوی اور دیگر حضرات اساتذہ مثل حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب صدر مدرس سابق مدرسہ ہذا ( درالعلوم دیو بند ) اور حضرت مولانا محمود حسن صاحب صدر مدرس مدرسہ ہذا ( دارالعلوم دیو بند ) وغیر ہم کا یہی معمول رہا ہے کہ بعد عیدین کے بھی مثل تمام نمازوں کے ہاتھ اٹھا کر دعاما نگتے تھے اور احادیث سے بھی مطلقاً نمازوں کی بعد دعامانگنا ثابت ہے اس میں عیدین کی نماز بھی داخل ہے لہذا اراج ہمارے نزدیک یہی ہے کہ دعا بعد نماز عیدین بھی مستحب ہے۔
فتاوی دار العلوم دیوبند ص ۱۴۲ ج ۵ ط: دار الاشاعت
| Disclaimer | |
| Purpose and Scope The information provided on this website is intended for informational and educational purposes only. Fatawa provided on this website are context-dependent, scenario-specific and are impacted by interpretations and individual circumstances. The information provided on this website is not a substitute for an independent, scenario-specific question, and must not be used to determine or establish a ruling for any other circumstance, situation or dispute. | |
| Accuracy and Reliability While Darul-Ifta - Darul Uloom Azaadville strives for accuracy, errors may occur. Users are encouraged to verify information independently and notify the Darul-Ifta of any discrepancies. We reserve the right to edit, moderate or remove any content. | |
| No Legal Authority Fatawa provided on this website are not legal judgments but rather religious rulings. Legal matters should be addressed through appropriate legal channels. | |
| Acceptance By using this website, users agree to these terms and conditions. | |
